سرفراز علی اور رافعہ انم کی عقد مسنون کی تقریب

   

دہلی ۔پچھلی شب ماہر تعلیم سرفراز علی اور رافعہ انم کی ولیمہ مسنون کی تقریب شفیق میموریل اسکول میں منعقد ہوی جس میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی اور دلہا کو مبارکباد دیتے ہوے نیک خواہشات پیش کی۔ تقریب میں مولانا حفظ الرحمان قاسمی نے مہمانان کا استقبال کیا۔اس دوران مہمان لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوے اس موقع پر خصوصی طور پر شرکت کرنے والوں میں سماجی خدمتگار عین الحق انسانی حقوق کے علمبر دار محمد عامر خان سوشل ورکر قاری محمد یسین صحافی غفران افریدی سمیت دیگر موجود تھے۔

سیاست نیوز