SBI ویلتھ ہب کا سکندرآباد میں آغاز

   

حیدرآباد۔ یکم ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) کی جانب سے اس کی ویلتھ مینیجمنٹ سرویسیس ’’ایس بی آئی ویلتھ ہب‘‘ کا جو اب 102 بڑے سنٹرس میں 232 ویلتھ ہبس کے نیٹ ورک کے ساتھ موجود ہے، ہفتہ کو سکندرآباد میں آغاز کیا گیا۔ ایس بی آئی ویلتھ ہب کا افتتاح راجیش کمار، سی جی ایم، ایس بی آئی حیدرآباد سرکل نے سکھویندر کور، سی جی ایم ویلتھ اینڈ پرکلیر بینکنگ، ایس بی آئی، کارپوریٹ سنٹر ممبئی اور دیگر سینئر بینک عہدیداروں کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے راجیش کمار نے کہا کہ دونوں شہروں میں 12 واں ویلتھ ہب کا آغاز کرتے ہوئے ہم خوشی محسوس کررہے ہیں۔ ویلتھ بزنس ایس بی آئی کی ایک اہم بزنس ترجیح ہے کیونکہ ہمارے متعدد ایچ ایس آئی کلائنٹس ہیں جن کی بینکنگ ضرورتوں کیلئے خصوصی خدمات درکار ہوتی ہیں۔