SIRسماج وادی لیڈر اکھیلیش یادو کا الیکشن کمیشن سے سوال

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ:11جنوری(یواین آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ کے خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے معاملے پرالیکشن کمیشن پرسنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کی ووٹر لسٹ کا ایس آئی آر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کرایا، جبکہ پنچایت انتخابات کی ووٹر لسٹ کا ایس آئی آراسٹیٹ الیکشن کمیشن کے ذریعے کرایا گیا۔ ان کا سوال ہے کہ جب دونوں اعداد و شمار ایک ساتھ درست نہیں ہو سکتے تو پھر کون سا ایس آئی آر صحیح مانا جائے ۔ اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کے ذریعے اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ دونوں ہی ایس آئی آر عمل میں ہر جگہ ایک ہی بی ایل او (بوتھ لیول آفیسر) تعینات کیے گئے ، اس کے باوجود دونوں کے اعداد و شمار میں بڑا تضاد سامنے آیا ہے ۔ انہوں نے کہا اسمبلی ایس آئی آرکے بعد پوری ریاست میں ووٹروں کی تعداد 2.89 کروڑ کم ہو کر 12.56 کروڑ رہ گئی، جبکہ پنچایت ایس آئی آر کے بعد دیہی ووٹروں کی تعداد 40 لاکھ بڑھ کر 12.69 کروڑ ہو گئی۔