ہندوستانی اسکولی طلباء کے لئے برطانیہ کے ایجوکیشن ٹور کروانے والی واحد کمپنی
حیدر آباد ، 24جنوری : ( راست) جب آپ سبق آموز تجربہ جو لطف اور خوشی سے بھر پور ہو، حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو UKکی اکیڈمی Enhancement پروگرام کا حصہ بنا پڑے گا۔ جہاں آپکو تعلیمی وتفریحی تجربہ حاصل ہوگا۔ اس کے لئے Spinnaker Edu Tour نے انڈیامیںا ٓج اپنے آفس کا افتتاح جنو بی ھند کے شہر حیدر آباد میں کردیا ہے جو انڈیا کے اسکولی طلباء کو تعلیمی ٹور کے لئے برطانیہ کے تعلیمی ادارے کا دورہ کرائے گا۔ ہندوستان میں اپنی نوعیت کی یہ واحد کمپنی ہے جو ہندوستانی اسکولی طلباء کے لئے ایجوکیشن ٹور کا اہتمام کررہا ہے۔ آفس کا افتتاح بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12میں کیمبرج یونیور سیٹی کے پروفیسر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔کمپنی کے سی ای او محمد حسین معظم نے آج انڈیا آفس کے ا فتتاح کے موقع پر میڈیا کو کمپنی کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے کیا کہ لندن کے Spinnaker School of English کے اشتراک سے Spinnaker Edu Tourنے انڈیا میں ان سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے ۔ Spinnaker Edu Tourکی طرف اکیڈمک انحیسمنٹ پروگرام کے تحت اسکولی طلباء کے لئے 9روزہ پروگرام کی ترتیب دی گئی ہے۔جسکا مقصد 12سے 18برس کے بچوں کو نئے سرزمین کی تعلیمی اور ثقافتی تجربوں سے واقف کرانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹور کے دوران طلباء کو برطانیہ کے ثقافت ، تہذیب اور زبان کو سمجھنے کا موقع ملے گا اس دورہ میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تفریحی پروگرام بھی شامل ہونگے۔اس دورے کے دوران طلباء کو آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسیٹیوں کے ساتھ ساتھ UKاسپیس سنٹر میں بھی جانے کا موقع ملے گا۔اس تعلیمی دورہ کے آخری دو دن لندن کے تاریخی مقامات کو دیکھنے کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ جس میں طلباء کو پورے دو دن لندن کے تاریخی میوزیم ، شہرہ آفاق مقامات اور گرین وچ رصدگاہ (Observetory)کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔ جو اسکول اور اولیاء طلباء کو اپنے بچوں کے لئے بہترین پیکج کے انتخاب میں معاون ہوگا۔۔ مزید معلومات کے لئے ہمارے ویب سائیٹ دیکھیں۔www.spinnakeredutorus.com یا [email protected]ای میل کریں۔