T20ورلڈ کپ:پاکستان اور انگلینڈ میں اتوار کو فائنل مقابلہ

   

اڈیلیڈ:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ اتوار 13نومبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ہندوستان کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز نے 170 رنز کی غیر مختتم شراکت داری کی۔ انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر ہندوستانی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ٹیم انڈیا نے پہلے 20 اوورز میں 168 رنز بنائے اور انگلینڈ کو 169 رنز کا نشانہ دیا تھا جس کو انگلینڈ کے اوپنرس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 13 نومبر کو ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی معیاری وقت کے وقت میچ کا آغاز 1.30 بجے دن ہوگا ۔ا