کونسلنگ کا شیڈول جاریTG EAPCET

   

پہلے مرحلے کا 28 جون سے آغاز ، پرانی فیس کے مطابق کونسلنگ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : صدر نشین تلنگانہ ہائر ایجوکیشن کونسل پروفیسر وی بالا کشٹا ریڈی نے بی ٹیک داخلوں سے متعلق TG EAPCET کونسلنگ کے لیے شیڈول جاری کردیا ۔ پرانی فیس کے مطابق ہی نشستوں پر داخلے دئیے جائیں گے ۔ 28 جون سے پہلے مرحلے کی کونسلنگ کا آغاز ہوگا ۔ 28 جون سے 7 جولائی تک سرٹیفیکٹ ویریفیکیشن کے لیے سلاٹ بکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ یکم تا 8 جولائی تک سرٹیفیکٹس کی جانچ ہوگی ۔ 6 تا 10 جولائی تک ویب آپشن اندراج کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔ 10 جولائی فریزنگ آپشن رہے گا ۔ 18 جولائی کو پہلے مرحلے کی نشستیں الاٹ کی جائیں گی ۔ 18 تا 22 جولائی تک ٹیوشن فیس ادا کرنے اور سیلف رپورٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ سرٹیفیکٹ ویریفیکیشن کے لیے 25 جولائی کو دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کے لیے شیڈول جاری ہوگا ۔ سلاٹ بکنگ ( پہلے مرحلے میں اندراج کرنے والوں کو ہی ہوگی ) 26 جولائی کو سرٹیفیکٹ ویریفیکیشن ہوگا ۔ 26 اور 27 جولائی کو ویب آپشن کا اندراج کرنا ہوگا ۔ 27 جولائی فریزنگ آپشن رہے گا ۔ 30 جولائی کو دوسرے مرحلے کی نشستیں آلاٹ کی جائیں گی ۔ 30 جولائی تا یکم اگست تک ٹیوشن فیس ادا کرنا اور سیلف رپورٹنگ کرنا ہوگا ۔ 31 جولائی تا 2 اگست تک فزیکل رپورٹ کرنا ہوگا ۔ فائنل فیس کی کونسلنگ کا شیڈول 5 اگست کو جاری ہوگا ۔ پہلے اور دوسرے مرحلے میں اندراج کرنے والے ہی سرٹیفیکٹ ویریفیکیشن کے لیے سلاٹ بکنگ کرسکتے ہیں ۔ 6 اگست کو سرٹیفیکٹ ویریفیکیشن ہوگا ۔ 6 تا 7 اگست تک ویب آپشن کا اندراج کرنے کی سہولت رہے گی ۔ 7 اگست فریزینگ آپشن رہے گا ۔ 10 اگست کو نشستیں الاٹ کی جائیں گی ۔ 10 تا 12 اگست تک ٹیوشن فیس اورا سیلف رپورٹنگ کی سہولت رہے گی ۔ 11 تا 13 اگست تک فزیکل رپورٹنگ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔۔ 2