حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : عثمانیہ یونیورسٹی نے تلنگانہ اسٹیٹ یلیجبلیٹی ٹسٹ TGSET پر نظر ثانی کی ہے جو اب 10 تا 13 ستمبر منعقد کیا جائے گا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے عہدیداروں کے مطابق یہ ٹسٹ 28 تا 31 اگست منعقد ہونے والا تھا ۔ لیکن یو جی سی ۔ این ای ٹی شیڈول کے باعث اس امتحان کی تواریخ پر نظر ثانی کی گئی ہے ۔ اس کے لیے درخواست دینے والے امیدوار 23 اور 24 اگست کو ان کے درخواست فارم کو ایڈیٹ کرسکتے ہیں اور 2 ستمبر سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ TGSET اسسٹنٹ پروفیسر یا لکچرر کی اہلیت کے لیے منعقد کیا جاتا ہے ۔۔