TG TET 2026 کاشیڈول جاری: محکمہ تعلیمات

   

Ferty9 Clinic

3 تا 20 جنوری دو سیشنس میں کمپیوٹر پر مبنی آن لائن انعقاد
حیدرآباد۔ 16 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچر اہلیت ٹسٹ 2026 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق TG TET تین تا بیس جنوری 2026(3تا20جنوری) منعقد کئے جائیں گے۔ یہ امتحانات مجموعی طور پر 9 دنوں میں 15 سیشنس کے تحت آن لائن طریقہ میں منعقد کئے جائیں گے۔ امتحان ہر دن 2 سیشنس میں ہوگا۔ پہلا سیشن صبح 9 تا 11:30 بجے دن اور دوسرا سیشن دوپہر 2 بجے تا شام 4:30 بجے منعقد ہوگا۔ امتحانات مکمل طور پر کمپیوٹر پرہوں گے۔ تمام امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سرکاری ویب سائٹ سے امتحانی شیڈول کا بغور مطالعہ کریں۔ امتحان کی تاریخوں، سیشنس اور دیگر تفصیلات کے ساتھ مکمل شیڈول ویب سائٹ https://schooledu.telangana.gov.in پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن اور TG TET کے صدرنشین کی جانب سے حال ہی میں ایک سرکاری پریس ریلیز بھی جاری کی گئی ہے۔ عہدیداروں نے امیدواروں کو ہدایت دی ہیکہ وہ امتحان کی پیشگی تیاری کریں۔ ہال ٹکٹ بروقت لوڈ کریں اور امتحان سے متعلق تمام ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچاجاسکے۔ 2