TGEAPCET 2026 اعلامیہ جاری

   

حیدرآباد 15 فروری (سیاست نیوز) جواہر لال نہرو ٹیکنالوجی یونیورسٹی حیدرآباد (JNTU-H) کی جانب سے ہفتہ کو تلنگانہ انجینئرنگ، اگریکلچر اینڈ فارمیسی کامن انٹرنس ٹسٹ (TGEAPCET) 2026 اعلامیہ جاری کیا گیا۔ شیڈول کے مطابق آن لائن درخواستوں کے ادخال کا آغاز 19 فروری کو ہوگا اور دیرینہ فیس کے بغیر رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 4 اپریل ہے۔ 250 روپئے اور 500 روپئے کی دیرینہ فیس کے ساتھ امیدوار بالترتیب 10 اور 15 اپریل تک رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ درخواستیں 2500 روپئے اور 5000 روپئے کی دیرینہ فیس کے ساتھ بالترتیب 20 اور 24 اپریل تک بھی قبول کی جائیں گی۔ اس مرتبہ یونیورسٹی نے اس امتحان سے دو دن قبل تک 10,000 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کے پرویژن کو پھر سے شروع کیا ہے۔ 2500 ، 5000 اور 10,000 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کروانے والے امیدواروں کے لئے ٹسٹ سنٹر، ٹسٹ زون 4 میں الاٹ کیا جائے گا جو حیدرآباد کے ویسٹ میں ہے۔ اِس ٹسٹ کے لئے رجسٹریشن فیس ای یا اے پی کے لئے 900 روپئے ہے۔ (ایس سی، ایس ٹی اور پی ایچ کے لئے 500 روپئے) دونوں اسٹریمس میں شرکت کے خواہاں امیدواروں کو 1800 روپئے (ایس سی، ایس ٹی اور پی ایچ کے لئے 1,000 روپئے) ادا کرنا ہوگا۔ اے پی (اگریکلچر، فارمیسی) ٹسٹ 4 اور 5 مئی کو منعقد کیا جائے گا اور انجینرنگ انٹرنس ٹسٹ 9، 10 اور 11 مئی کو منعقد کیا جائے گا۔ دونوں امتحانات دو سیشنس میں صبح 9 تا 12 بجے دن اور سہ پہر 3 تا 6 بجے شام منعقد کئے جائیں گے۔A