TGMREIEA کے نمائندوں کی جناب عامر علی خاں ایم ایل سی سے ملاقات

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( راست ) : جنرل سکریٹری اسوسی ایشن جناب نواز علی کے بموجب ٹمریز کے اقلیتی ملازمین پر مبنی نو قائم شدہ اسوسی ایشن کا تعارف جناب عامر علی خاں ایم ایل سی سے کروایا گیا اور اس موقع پر اسوسی ایشن کے پوسٹر کی رسم اجراء عمل میں لائی گئی اور ملازمین کے دیرینہ مسائل سے واقف کروایا گیا ۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کے دیگر نمائندے محمد خواجہ معین الدین ، ڈاکٹر ریشمہ حسین ، سیدہ خواجہ بی اور شیخ جمیل احمد موجود تھے ۔ ایم ایل سی نے مسرت کا اظہار کیا اور مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا ۔۔