6 مئی تا 4 جون ، حیدرآباد کے علاوہ اضلاع میں بھی کوچنگ کا اہتمام : پروفیسر ایس اے شکور
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف ماینارٹیز ( سی ای ڈی ایم ) ، عثمانیہ یونیورسٹی زیر سرپرستی محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے بموجب سی ای ڈی ایم کی جانب سے TGTET-June-2025 میں شرکت کرنے والے اقلیتی طبقات ، مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، پارسی اور جین امیدواروں کے لیے مفت کوچنگ 6 مئی تا 4 جون منعقد کی جائے گی ۔ حیدرآباد سنٹر پر اردو میڈیم کے علاوہ انگریزی میڈیم میں بھی کوچنگ کا نظم کیا گیا ہے ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو TGTET-June-2025 کے لیے رجسٹریشن کراچکے ہیں ۔ اس مفت کوچنگ سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ خواہش مند طلباء و طالبات اپنی درخواست ، ٹی جی ٹیٹ جون 2025 آن لائن اپلی کیشن فارم کی زیراکس کاپی اور دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ 24 اپریل سے 5 مئی تک حسب ذیل کوچنگ مراکز پر داخل کرسکتے ہیں ۔ کوچنگ مراکز کی تفصیلات اس طرح ہیں : مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ( سی ای ڈی ایم ) احاطہ نظام کالج ، گن فاونڈری حیدرآباد ( اردو ؍ انگلش میڈیم ) ۔ گورنمنٹ ہائی اسکول ظہیر آباد 9493905206 ، تبارک ہائی اسکول حطائی اسٹریٹ نظام آباد 9032797803 ۔ گورنمنٹ ڈائٹ عادل آباد 9949993719 ۔ گورنمنٹ ہائی اسکول ( اردو میڈیم سواران کریم نگر 8309785487 ۔ ادارہ اقامت خانہ ، بہادر خاں نزد ڈسٹرکٹ جیل منیم چلکہ نلگنڈہ 9160337141 ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پٹرول پمپ ہنمکنڈہ 7386655531 ۔ گورنمنٹ ڈائٹ مٹوگڈہ محبوب نگر 9949993714 ۔ محمدیہ ہائی اسکول مولانا آزاد نگر عیدگاؤں نرمل 701348155 ۔ گورنمنٹ ہائی اسکول ( جے سی ) رکاسی پیٹ بودھن 9848444816 ۔ ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول اردو لائبریری ، مسلم شادی خانہ بھینسہ 7396122428 ۔ اورینٹل عربک فیض العلوم ہائی اسکول ( ایڈیڈ ) رحیم پورہ کورٹلہ 9440857128 ۔ وسندھرا ڈگری کالج سرپور کاغذ نگر 7013286206 ۔ گورنمنٹ جونیر کالج تانڈور وقار آباد ڈسٹرکٹ 9398899403 ۔ گورنمنٹ ہائی اسکول قاضی پورہ جگتیال 9491365943 پر ربط کر کے نام رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔۔