TIME میگزین کی بااثر شخصیات کیفہرست میں اسماء خان بھی شامل

   

لندن: مشہور ٹائم میگزین نے دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست برائے سال 2024ء جاری کی ہے جس میں ہندوستان اور ہندوستانی نژاد شامل ہیں۔ ان میں ایک نام ہندوستانی نژاد برٹش شیف اسماء خان بھی شامل ہیں جو لندن کے سوہا ڈسٹرکٹ میں اپنی دارجلنگ ایکسپریس ریسٹورنٹ کیلئے جانی جاتی ہیں۔ اسماء خان بنگالی اور ہندوستانی راجپوت کھانوں اور ڈشیس کی ماہر ہے۔ اسماء خان اپنے ذائقہ دار کھانوں اور پکوان کے ضمن میں اختراعی کوششوں کیلئے کافی شہرت رکھتی ہیں۔ اسماء خان کا تعلق شاہی خاندان سے ہے۔ ان کے والد بھی شیف تھے جو راجپوت مسلم تھے جبکہ ماں بنگالی مسلم ہے۔ وہ شادی کے بعد 1991ء میں لندن چلی گئی تھیں۔