حیدرآباد ۔ 27 جنوری (سیاست نیوز) ٹی آئی ایس ایس حیدرآباد کی جانب سے قومی تعلیمی پالیسی 2020ء کے مطابق نئے دور کے کورسیس کی پیشکش کی جارہی ہے۔ سال 2024ء میں اس ادارہ کی جانب سے اپلائیڈ سوشل سائنس کے انٹر۔ ڈسپلنری ایریاس کے رینج میں 6 ماسٹرس ڈگری پروگرامس اور 3 پی ایچ ڈی پروگرامس کی پیشکش کی جائے گی۔ یہ تمام پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایسے پروفیشنلس کو تیار کرنے کیلئے بنائے گئے ہیں جو ملک کی ترقی کیلئے اہم ضرورتوں کو پورا کرسکتے ہیں۔ TISS ہندوستان اور جنوبی ایشیاء کا ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے جس کے چار کیمپس ممبئی، تلزاپور، گوہاٹی اور حیدرآباد میں واقع ہیں۔ اسکول آف پبلک پالیسی اینڈ گورننس کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ ڈگریز، ڈپلومہ سرٹیفکیٹ پروگرامس اور پی ایچ ڈی پروگرام کی بھی پیشکش کی جارہی ہے اور اسکول آف جینڈر اینڈ لائیولی ہوڈس کی جانب سے بھی ایم اے اور پی ایچ ڈی پروگرامس شروع کئے جارہے ہیں۔ ان پروگرامس میں داخلے حکومت ہند کی نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کی جانب سے منعقد کئے جانے والے سنٹرل یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ (2024) کے ذریعہ ہوں گے۔