TS EAPCETکیلئے /21 فبروری کو نوٹیفیکیشن جاری ہوگا

   

حیدرآباد : /6 فبروری (سیاست نیوز) جاریہ ماہ /21 فبروری کو ٹی ایس ایپ سیٹ (ایمسیٹ) کا اعلامیہ جاری ہوگا ۔ کنوینر پروفیسر ڈین کمار نے بتایا کہ آج ٹی ایس ایپ سیٹ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ایپ سیٹ کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں مختلف امور پر غور کے بعد /21 فبروری کو ٹی ایس ایپ سیٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور /26 فبروری سے آن لائن درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ درخواستیں داخل کرنے /6 اپریل آخری تاریخ ہے ۔ /9 تا /12 مئی تک آن لائن میں ایپ سیٹ امتحانات کا انعقاد کیا جائیگا ۔ ٹی ایس ایپ سیٹ جے این ٹی یو انعقاد کررہی ہے ۔ 2