نظام کالج پر 18اپریل تا 4مئی مفت کوچنگ
حیدرآباد : 3اپریل ( پریس نوٹ ) پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سنٹر فار ایجوکیشن ڈیولپمنٹ آف مائناریٹیز عثمانیہ یونیورسٹی CEDM کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کے زیرسرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات کے زیراہتمام TS-ECET (FDH) 2024 کی جانب سے مفت کوچنگ 18 اپریل تا 4مئی احاطہ نظام کالج گن فاؤنڈری حیدرآباد 040-23210316 میں دی جائے گی ۔ رجسٹریشن کا آغاز 2اپریل سے ہوگا جبکہ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 اپریل مقرر ہے ۔ ایسے طلبہ جنہوں نے پالی ٹیکنک کامیاب کیا ہے داخلہ کے مستحق ہیں ۔ اس کوچنگ سے استفادہ حاصل کرنے کے خواہشمند اقلیتی طلبہ CEDM آفس احاطہ نظام کالج گن فاؤنڈری حیدرآباد سے فارم حاصل کرسکتے ہیں اور اپنے درخواست دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو ، ای سیٹ آن لائن فارم کی زیراکس کاپی کے ساتھ CEDM آفس پر 16 اپریل سے قبل داخل کرسکتے ہیں ۔