حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : ٹی ٹی ڈی نے تروملا میں آنے والے عقیدت مندوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا انتظام کیا ہے ۔ جس میں ایک لڈو کے کاونٹرس بھی شامل ہیں جو اصل مندر کے عقب میں واقع ہیں ۔ ٹی ٹی ڈی نے ان کاونٹرس کی دیکھ بھال کی بابت عوامی شعبہ کے بینکوں ، مالی اداروں سے ان کی شراکت داری حاصل کی ہے ۔ اسی ردعمل میں ایل آئی سی نے دس کاونٹرس کی دیکھ بھال کا خرچ برداشت کرنا قبول کیا ہے ۔ LIC جو کہ زیادہ تعداد میں کاونٹرس کی دیکھ بھال کا خرچ برداشت کرے گی ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب یہاں منعقد ہوئی ، شریمتی دیپا سیوا داسن ، ریجنل ڈائرکٹر ، ایل آئی سی ، نے اس فیصلہ سے متعلق اعلان کیا ۔ TTD نے اس اقدام کی ستائش کی ہے ۔ آر سرینواسلو ، اے ای او ، ٹی ٹی ڈی نے بتایا کہ ان کاونٹر تروملا میں بنائے گئے ، LIC اور TTD کے سینئیر عہدیدار کے گریدھر ، جی وی آر کے روی کمار ، ایچ منجو ناتھ ، کے سرینواس ، ایس راجا سیکھرن اور ایم ناگیندرا اس تقریب میں شریک تھے ۔۔
