!UKمیگزین پول وزیر اعظم نریندر مودی کو دنیا کے طاقتور ترین شخصیتوں میں پہلا مقام

,

   

لندن: وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی روس صدر پوٹن، چین کے صدر زی پنگ او رامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو پیچھے کرتے ہوئے دنیا کے طاقتور ترین شخصیتوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ لندن کی برٹش ہیرالڈ میگزین نے یہ دعوی کیا ہے۔ اور نریندر مودی کی تصویر جولائی ماہ ایڈیشن کے سرورق پر شائع کی جائے گی۔ برٹش ہیرالڈ میگزین نے اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا کہ جملہ 25 اہم شخصیتوں اس کیلئے منتخب کیا گیا تھا ان میں سے سب سے طاقتورترین وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی کا نام آیا ہے۔ میگزین نے مزید لکھا کہ اس کے انتخاب کا طریقہ ہم ہمارے قارئین سے حاصل کرتے ہیں۔ قارئین ووٹ کے ذریعہ اپنے پسندیدہ لیڈر کو ووٹ دے سکتے ہیں۔

یہ ووٹنگ پول کا عمل ہفتہ کی شب مکمل ہوگئی۔ سب سے زیادہ ووٹس نریند مودی کوآئے ہیں۔ انہیں جملہ 30.9% آیا ہے۔ جبکہ روسی سربراہ پوٹین کو 29.9% آیا ہے۔او رامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو 18.1%آیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ رائے دہندوں کے اتنا اژدہام ہے تھا کہ ویب سائٹ ہینگ (رک) جایا کرتی تھی۔ اس دوران ویب سائٹ سے تقریبا تین بلین لوگ استفادہ کرتے ہیں۔