v

   

عادل آباد۔ 19 ۔ اپریل (پریس نوٹ) عادل آباد میں لو لگنے سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد فوت ہوگئے ۔ لو لگنے سے پیر کو ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی اور منگل کے دوران علاج وہ فوت ہوگئے۔ ضلع کے جیناتھ منڈل میں منگل کو درج حرارت 44.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔