اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا اجلاس

   

نظام آباد :چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر رائو نے آج پرگتی بھون میں پلے پرگتی ، پٹنا پرگتی اور ضلع کلکٹروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اس موقع پر چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو نے ضلع کلکٹروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یکم ؍ جولائی سے 10 ؍ جولائی تک ریاست گیر سطح پر پٹنا پرگتی ، پلے پرگتی پروگرام کو انجام دے رہی ہے ۔ پٹنا پرگتی ، پلے پرگتی کے تحت دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر صفائی ، شجرکاری و دیگر پروگراموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ پٹنا پرگتی کے تحت انجام دئیے جانے والے پروگراموں کو بڑے پیمانے پر کاموں کو انجام دیتے ہوئے شجرکاری کرنے اور ہر گھر میں کم ازکم 6 پودے لگانے کی ترغیب دیتے ہوئے پودے فراہم کریں اور اس کی شجرکاری کریں ۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کی جانب سے ضلع کلکٹر کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں ضلع کلکٹر نظام آباد نارائن ریڈی ، ضلع کلکٹر کاماریڈی ڈاکٹر شرت نے شرکت کی ۔ دونوں کلکٹروں نے متحدہ اضلاع میں انجام دئیے جانے والے پروگراموں کے بارے میں چیف منسٹرکو واقف کروایا ۔