حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : امریکہ کی انوسٹمنٹ مینجمنٹ فرم ، ویان گارڈ (Vanguard) کی جانب سے حیدرآباد میں ایک گلوبل کیاپیبلٹی سنٹر (جی سی سی ) قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس فرم کا توقع ہے کہ اس سال کے آواخر تک باضابطہ طور پر آغاز ہوگا ۔ عالمی سطح پر 10 ٹرئیلین کے اسٹیس کو مینج کرنے والی اور 50 ملین سرمایہ کاروں کے لیے خدمات انجام دینے والی فرم ، ویان گارڈ کا مقصد آئندہ چار سال میں ہندوستان میں تقریبا 2300 تا 2500 کریو ممبرس کی خدمات حاصل کرنا ہے ۔ حیدرآباد میں اس فرم کا سنٹر قائم کرنے کے فیصلہ کو ویان گارڈس کے سی ای او ایس رامجی کے زیر قیادت اس فرم کے ایک وفد اور چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان ہوئی ایک میٹنگ میں قطعیت دی گئی ۔ ویان گارڈ کے ایگزیکٹیوز نے کہا کہ کمپنی کے حیدرآباد آپریشنس کے لیے ابتداء میں مصنوعی ذہانت ، ڈیٹا انالائٹکس اور موبائیل انجینئرنگ میں خصوصی مہارت کے حامل انجینئرس کی خدمات حاصل کرنے پر توجہ دی جائے گی ۔۔