Vi ( ووڈا فون آئیڈیا ) کا اے پی و تلنگانہ میں غیر معمولی مظاہرہ

   

4G نیٹ ورک میں نمایاں کارنامہ ، ستائش پر اظہار مسرت
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : سرکردہ ٹیلی کام آپریٹر ووڈا فون آئیڈیا (Vi) نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں اس کے غیر معمولی 4G نیٹ ورک تجربہ کی ستائش کیے جانے کا اظہار کیا ۔ اوپن سگنل کے 4G نیٹ ورک تجربہ کی رپورٹ 2024 کا حوالہ دیا ہے جس میں اسمارٹ فون کے 4G استعمال کنندوں کے تجربہ کا تجزیہ کیا گیا ہے ۔ Vi جو کہ اے پی اور تلنگانہ میں 4G نیٹ ورک میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے وہ چار زمروں کی وجہ سے حاصل ہوا ہے ۔ 4G ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ، 4G ویڈیو تجربہ ، 4G لائیو ویڈیو تجربہ اور 4G واٹس ایپ کی وجہ سے یہ ممکن ہوا ہے ۔ اس موقع پر آنند دانی ، کلسٹر بزنس ہیڈ اے پی و تلنگانہ و کرناٹک نے بتایا کہ ہم کو تسلیم کیے جانے پر ہمیں نہایت مسرت محسوس ہوئی ہے ۔ اس کارنامے سے ہماری نیٹ ورک کو مستحکم کرنے کی کوششوں کا اظہار ہوتا ہے اور اپنے گاہکوں سے ہموار رابطہ یقینی ہوتا ہے ۔۔