WFP کا شام اور ترکیہ میں 5 لاکھ سے زائد افراد تک رسائی کا ہدف

   

نیویارک : اقوام متحدہ عالمی غذائی پروگرام اقوام متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام WFPنے ترکیہ اور شام کے نصف ملین زلزلہ زدگان کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ عالمی غذائی پروگرام WFP نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ 6 فروری کے زلزلے کے بعد 7 فروری سے شام کے اور 8 فروری سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کو امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ ہمارا ہدف دونوں ممالک میں 5 لاکھ سے زائد افراد تک پہنچنا ہے۔ 8 فروری سے شدید غذائی ضروریات محسوس کرنے والے تقریباً 64 ہزار انسانوں کی مدد کی جا چکی ہے۔ WFP نے کہا ہے کہ امدادی پروگرام کے دائرہ کار میں تیار خوراک کے پیکٹوں، فیملی فوڈ پیکٹوں اور تازہ گرم کھانے کے ساتھ عاجل غذائی ضروریات کوپورا کیا جا رہا ہے۔