WTC 2023 فائنل : ہند۔ آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ

   

دونوںممالک کی ٹیمیں پریکٹس کیلئے انگلینڈ پہنچ گئیں، 7 جون سے میاچ کا آغاز

نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے ٹائٹل میچ کے لیے ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں انگلینڈ پہنچ گئیں۔ روہت کی ٹیم مسلسل پریکٹس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر کوچ راہول ڈریوڈ کے ساتھ صرف چند کھلاڑی رہ گئے تھے لیکن تقریباً تمام کھلاڑی ٹیم میں شامل ہو چکے ہیں۔ روہت شرما نے بھی پریکٹس شروع کر دی ہے۔ یہ ٹسٹ 7 جون کو اوول کے تاریخی گراؤنڈ میں ہوگا۔ہندوستاان اور آسٹریلیا کے درمیان ڈبلیو ٹی سی کا فائنل انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہوگا جب روہت شرما اور پیٹ کمنز ٹاس کے لیے باہر نکلیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی حیرت انگیز ریکارڈ بھی بنیں گے۔سوریہ کمار یادو، اجنکیا رہانے، شبمن گل، محمد شامی اور رویندرا جٹیجہ ابھی آنا باقی ہیں۔ ان کے آج پہنچنے کی امید ہے۔ پچھلی بار ویراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ٹائٹل میچ تک پہنچی تھی لیکن اس وقت نیوزی لینڈ سے ہار گئی تھی۔ اس طرح ہندوستان چیمپئن بننے سے محروم رہا۔ یہ میچ ساؤتھمپٹن میں کھیلا گیا تھا۔ اس بار میچ اوول میںکھیلا جائگا۔ہندوستانی ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے کے بعد انگلینڈ پہنچ چکے ہیں، جبکہ چیتشور پجارا وہاں کائونٹ کھیل رہے تھے۔ اس بار حالات مختلف ہیں، اس لیے ہم امید کر سکتے ہیں کہ ہندوستان تاریخ بنانے میں کامیاب ہو گا۔ تاہم ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا پہلی بار انگلینڈ میں ٹیسٹ کھیلیں گے۔ یعنی پہلی بار ایسا ہوگا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے میچ کا مقام ان دونوں ممالک سے باہر ہوگا۔ اس سے قبل تمام میچ ہندوستان یا آسٹریلیا میں کھیلے گئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان دوسری بار فائنل میں پہنچا ہے جبکہ آسٹریلیا پہلی بار فائنل میں پہنچا ہے۔ دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم پہلی بار ٹائٹل جیتے گی۔ اگر دیکھا جائے تو ان دونوں کے درمیان اب تک 106 ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں۔ اس میں سے آسٹریلیا نے 44 جبکہ ہندوستان نے 32 میچ جیتے ہیں۔ 29 میچ ڈرا پر ختم ہوئے جبکہ ایک میچ ٹائی پر ختم ہوا۔