آئرہ چشتی تیسرے گولڈ میڈل کیلئے پرعزم

   

نئی دہلی۔ بین الاقوامی ووشوکھلاڑی آئرہ چشتی اور کومل ناگر9 تا 13جولائی پٹیالہ کے نیتا جی سبھاس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس میں منعقد ہونے والی کھیلو انڈیا خواتین ووشو لیگ کے شمالی زونل راؤنڈ میں توجہ کا مرکز ہوں گی۔ سب جونیئر، جونیئر اور سینئر زمروں میں جملہ 350 ایتھلیٹس نارتھ زونل میٹ میں حصہ لیں گے جس میں سانڈا (فائٹنگ) اور تاؤلو (فارم) دونوں شامل ہیں۔ یہ ایونٹ ہریانہ، پنجاب، دہلی، ہماچل، چندی گڑھ، اتراکھنڈ، جموں و کشمیر اور لداخ کے ووشو کھلاڑیوں کے لیے کھلا ہے۔ نارتھ زونل ایونٹ گزشتہ ماہ کرناٹک میں منعقدہ جنوبی زونل ایونٹ کے بعد ہے۔ چار زونل ایونٹس کے بعد نیشنل رینکنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ 2022 میں اس ایونٹ میں ڈیبیو کرنے والی آئرہ نے کہا میں یہاں اپنے ہوم گراؤنڈ میں اپنی تیسری کھیلو انڈیا خواتین کی ووشو لیگ میں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، جس نے گزشتہ دو چمپئن شپ میں گولڈ میڈلس جیتا ہے۔ جموں وکشمیر کی آئرا جو سینئر52 کلوگرام سانڈا زمرے میں حصہ لیں گی، انہوں نے 2022 میں انڈونیشیا میں جونیئر ووشو ورلڈ چمپئن شپ میں برونز میڈل جیتا تھا۔ علاوہ ازیں2022 میں جارجیا میں بین الاقوامی ووشو چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔