نئی دہلی: شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں بارش کی وجہ سے کچھ دنوں تک موسم خوشگوار رہا۔ تاہم اب درجہ حرارت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، چھتیس گڑھ، ساحلی آندھرا پردیش، کرناٹک، تلنگانہ کے کئی علاقوں میں آندھی طوفان دیکھے جا سکتے ہیں۔ وہیں، مہاراشٹرا، تلنگانہ اور اڈیشہ کے اندرونی حصوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ، ودربھ، مراٹھواڑہ، وسطی مہاراشٹرا اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے۔