آئندہ برس یورپ میں جنگ اور پھر مسلمانوں کی حکمرانی

   

بلغاریہ کی نابینا خاتون مرحومہ بابا وانگا کی پیشن گوئی
صوفیہ: ماضی میں کئی درست ترین پیشن گوئیاں کرنے والی بلغاریہ کی نابینا خاتون آنجہانی بابا وانگا کی آنے والے نئے سال 2025 کیلئے پیش گوئیاں منظرعام پر آگئیں۔میڈیا کے مطابق بابا وانگا نے پیشن گوئی کی ہے کہ یورپ میں زوال اور تباہی کا عمل آئندہ برس سے شروع ہو جائے گا اور آبادی نصف رہ جائے گی۔ماہر نجوم اور نابینا آنکھوں سے مستقبل کو دیکھ لینے والی بابا وانگا نے پیشن گوئی کہ تھی کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025 سے ہوگا۔بابا وانگا نے کہا کہ 2043 تک پورے یورپ پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہوجائے گی جبکہ 2076 تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی۔ان کی دیگر پیشن گوئیوں میں انسان کے 2028 تک زہرہ پر جانے 2170 میں شدید قحط، 3005 میں مریخ پر پہنچنا اور وہاں جنگ ہونا اور 5079 تک کائنات کے خاتمے کا سال ہونا شامل ہے۔ بابا وانگا کی پیشن گوئیوں نے اس وقت شہرت حاصل کی تھی جب امریکہ میں نائن الیون حملہ ہوا تھا جس کی پیشن گوئی وہ پہلے ہی کر چکی تھیں۔بابا وانگا بلغاریہ کی نفسیاتی ماہر تھے جن کی پیدائش 1911 میں ہوئی اور 1996 میں انتقال ہوا تھا ۔ 12سال کی چھوٹی عمر سے ایک حادثہ میں وہ نابینا ہوگئی تھیں۔ نا بیناہونے کے باوجود انہوں نے غیر معمولی نفسیاتی صلاحیتیں پیدا کیں جس سے انہیں دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی۔ بابا وانگا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے 9/11 کے دہشت گردانہ حملے، فوکوشیما جوہری تباہی اور ISIS کے عروج سمیت بہت سے واقعات کی درست پیش گوئی کی تھی۔ ان کے پیروکاروں کا خیال ہے کہ ا نہوں نے 5079 میں دنیا کے خاتمے کی پیشین گوئی کی ہے۔