آئندہ تین یوم میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ممکن

   

حیدرآباد 31 مارچ(سیاست نیوز) تلنگانہ میں آئندہ تین یوم میں درجہ حرارت میں مزید 3 ڈگری اضافہ کا خدشہ ہے جبکہ اتوار کی شب گرم ترین شب ریکارڈ کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ کے 14 اضلاع میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور آئندہ تین یوم میں مزید اضافہ کے خدشات ہیں۔ محکمہ کی جانب سے موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے کئی اضلاع میں زرد الرٹ جاری کیا گیا ہے اور عوام کو مشورہ دیا گیا کہ وہ بلاضرو رت شدید گھروں سے نکلنے سے اجتناب کریں اور دن میں 11 بجے تا شام 5 بجے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں تاکہ راست دھوپ کے منفی اثرات سے محفوظ رہا جاسکے۔ محکمہ کے مطابق یکم اپریل اور 2 اپریل کے شمالی اضلاع میں موسم کی تبدیلی اور ژالہ باری کے امکانات ہیں ۔ بتایا گیا کہ منچریال ‘ نرمل ‘ عادل آباد ‘ آصف آباد‘راجنا سرسلہ ‘ نظام آباد‘ پدا پلی‘ جئے شنکر بھوپل پلی ‘ ملوگو‘ کریم نگر میں موسم کی تبدیلی کے آـثار ہیں لیکن خانگی مالرین کا کہنا ہے کہ ان اضلاع میں معمول سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ ان علاقوں کے علاوہ جنوبی اضلاع میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا نے لگا ہے اور آئندہ 3تا4 یوم کے دوران درجہ حرارت میں 3تا4 ڈگری سیلسیس کے اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے ۔ 3