آئندہ تین یوم میں ہلکی اور تیز بارش ، محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ شہر میں آئندہ تین یوم کے دوران ہلکی اور تیز بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے انتباہ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ تین یوم سے مسلسل بونداباندی کا بھی سلسلہ جاری رہے گا۔ موسم باراں کے دوران خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں ریکارڈ کی جانے والی کمی کے سبب جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس کے سبب ریاست تلنگانہ کے علاوہ جنوبی ہند کی ریاستوں میں آئندہ تین یوم کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ مسلسل ہلکی اور تیز بارش ہونے کا قومی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ شہر حیدرآباد میں آئندہ تین یوم کے دوران درجہ حرارت 22.5 ڈگری سے 32.2 ڈگری کے درمیان رہے گا اور شہر کے علاوہ ریاست کے کئی مقامات پر ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔عہدیداروں کے مطابق ریاست تلنگانہ کے علاوہ چھتیس گڑھ ودیگر ریاستوں میں بھی ہواکے دباؤ میں کمی کے نمایاں اثرات نظر آئیں گے۔