آئندہ دو دن میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان : محکمہ موسمیات

   

حیدرآباد 29 مئی ( سیاست نیوز ) ملک بھر میں گرما کے موسم کی شدت جاری ہے تاہم محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ایک دو دن میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون اپنے وقت پر یکم جون کو کیرالا میں دستک دینے والا ہے جس کے ساتھ ہی جنوب سے ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی اور یہ درجہ حرارت میں کمی میں مددگار ثابت ہوں گی ۔