آئندہ ماہ چیف منسٹر کپ ٹورنمنٹ

   

ٹورنمنٹ میں دیہی سطح کے کھلاڑیوں سے حصہ لینے ضلع کلکٹر کی خواہش
ورنگل۔/17اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر ورنگل ڈاکٹر ستیا شاردا دیوی نے کہاکہ نومبر میں ریاستی حکومت سی ایم کپ مقابلے کا انعقاد عمل میں لارہی ہے جس کا مقصد دیہی سطح کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔قبل ازیںپوچمامیدان ورنگل میں کریڈا جیوتی ریالی میں شرکت کرنے والے تمام حاضرین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کلکٹر شاردا دیوی اور ڈی سی پی رویندر نے افتتاح انجا م دیا۔یہ ریالی پوچمامیدان سے ہوتے ہوئے ہزار ستون دیول ،اور ہنمکنڈہ تک پہنچی اس ریالی میں تقریبا 800اسپورٹس شائقین نے شرکت کی۔اس موقع پر ہزار ستون دیول کے پاس ضلع کلکٹر ہنمکنڈہ پی پراونیا اور پولیس کمشنر امبر کشور جھا نے بھی شرکت کی۔کلکٹرنے کہاکہ ہمارے ضلع سے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار کیا جائے گا اور نوجوان کیلئے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ کھیل مقابلوں سے فائدہ اٹھائیں اور کھیلوں میں اپنے ضلع اور ریاست کا نام روشن کریں۔انہوں نے دیہی نوجوانوں سے کہا کہ وہ سی ایم کپ گیمز میں بڑے پیمانے پر شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر سندھیہ رانی ،ڈی سی پیز رویندر ،شیخ سلیمہ ،ڈسٹرکٹ یوتھ اسپورٹس آفیسر ستیا وانی ،ڈسٹرکٹ اولمپک اسو سی ایشن پیاٹرن وردا راجیشور رائو ،جنرل سکریٹری کیلاش یادو ،پیٹا اسو سی ایشن صدر وینکنا ،سکریٹری رگھو ویر ،مقامی عوامی نمائندے ،مختلف محکمہ کے عہدیدار ،اسکولس کے پی ٹی ایز ،کھلاڑیوں ،نوجوان طلباء و طالبات اور دیگر موجود تھے۔