ایچ آئی سی سی میں دوسرے آئی ٹی پالیسی کا اعلان ، کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ آئی ٹی اور اس پر انحصار کرنے والے دوسرے شعبوں میں آئندہ پانچ سال کے دوران 3 لاکھ کروڑ روپئے کی برآمدات اور 10 لاکھ ملازمتوں کی فراہمی کا نشانہ مختص کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی الکٹرانکس میں 70 ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ ریاست کے دوسرے درجہ کے شہروں تک آئی ٹی سرگرمیوں کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حکومت کی اس منصوبہ بندی کی تائید و حمایت کرنے کی آئی ٹی کمپنیوں سے اپیل کی ہے ۔ حیدرآباد کے ایچ آئی سی سی میں اہتمام کردہ 2021-26 کی مدت کے لیے دوسری انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹکنالوجی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کا تقابلی جائزہ لیا جائے ۔ فی الحال آئی ٹی برآمدات دوگنی ہوگئی ہیں ۔ گذشتہ سال آئی ٹی کی برآمدات 1.45 لاکھ کروڑ روپئے تھی انہوں نے کہا کہ تلنگانہ آئی ٹی سیکٹر میں سالانہ ترقی کے معاملے میں سرفہرست ہے ۔ ۔N