حیدرآباد۔15۔ستمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ میں آئندہ 4تا5یوم شدید بارش کی محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ۔ آئندہ چند یوم میںاضلاع و شہر میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے ۔ انتباہ کے بعد حکومت سے تمام اضلاع میں چوکسی کی ہدایات جاری کردی گئی ۔ محکمہ نے بتایا کہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور چند اضلاع میں ہلکی اور تیز بارش ہوسکتیہے لیکن درجہ حرارت میں تبدیلی نہیں ہوگی۔ چیف سیکریٹری مسٹر سومیش کمار نے اضلاع کے حکام کے ہمراہ ٹیلی کانفرنس میں انہیں چوکسی اور ایمرجنسی عملہ کو تیار رکھنے کی ہدایات دی اور کہا کہ شدید بارش پر امداد و راحت کاری میں تاخیر نہ کی جائے ۔