شمالی مغربی علاقے میں طوفان کی صورتحال ، تلنگانہ میں سردی اپنا رنگ دکھائے گی
حیدرآباد یکم / جنوری ( سیاست نیوز ) محکمہ مومسیات نے آئندہ ہفتہ سردی میں مزید اضافہ کا انتباہ دیا ہے ۔ جس کے پیش نظر عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتہ میں سردی میں اضافہ کی پیش قیاسی اور موسمی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے احتیاط کریں ۔ جس کیلئے برساتی اور گرم ملبوسات کو تیار رکھ لیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جس طرح سال 2019 گذر کر سال 2020 کی آمد ہوئی ہے اسی طرح سردی بھی نئے سال میں اپنا رنگ دکھائے گی ۔ کیونکہ موسم کافی سرد ہوجائے گا اور غیر موسمی بارش کی بھی پیش قیاسی ہے ۔ یاد رہے کہ ڈسمبر 2019 کے آخری ہفتہ میں سرد ہواؤں کا آغاز ہونے سے موسم سرد ہوگیا تھا ۔ جس کے سبب جنوری 20 کے پہلے ہفتہ میںبھی شدید سردی جاری رہنے کا قوی امکان ہے ۔ شہر میں درجہ حرارست 14 ڈگری سیلسیس سے بھی کم ہوگیا ہے ۔ یہ صورتحال 4 جنوری تک جاری رہے گی ۔ اسی دوران آئی ایم ڈی میٹرولوجی مسٹر بی راجہ راؤ نے اشارہ دیا کہ منگل کو موسمی حالات کے اچانک خراب ہونے پر اس بات کی ملک کے شمالی مغربی حصوں یعنی اڑیسہ میں طوفان کی نشاندھی بھی کی گئی ہے جس کی وجہ سے یکم اور 2 جنوری کو شہر کے متعدد مقامات پر کچھ دیر ہلکی و زوردار بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے موسم مزید سرد ہوگیا اور فضاء کہر سے پر نظر آرہی تھی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ماہ جنوری میں تلنگانہ ریاست کے مختلف اضلاع میں موسم بہت حد تک سرد رہے گا اور سرد ہوائیں بھی چلیں گی ۔ جس سے درجہ حرارست میں کمی واقع ہوگی ۔