نئی دہلی: تقریبا 127افرادجنہیں سیکوریٹی ایجنسیز انڈیا نے آئی ایس آئی ایس سے رابطے میں پائے گئے افراد کو گرفتا رکرلیا ہے۔ ان گرفتار شدہ افراد متنازعہ اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بیانات سے متاثر تھے۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کے اعلی عہدیدار آلوک مٹل نے ایک اینٹی ٹیرر کانفرنس میں یہ بات بتائی۔ آلوک متل نے مزید بتایا کہ سیکیوریٹی ایجنسیز نے ملک کے مختلف ریاستو ں سے آئی ایس آئی ایس سے جڑے افرادکو گرفتار کیا۔
ان میں 33تاملناڈو سے، 19اترپردیش سے،17کیرالا، 14تلنگانہ سے،12مہاراشٹرا سے، کرناٹک سے اور 7دہلی سے گرفتا رکیا۔ اور دیگر افراد کو بھی مشتبہ طور پر دیگر ریاستوں جیسے اتراکھنڈ، بنگال، جموں و کشمیر، راجستھان، گجرات، بہار اور مدھیہ پردیش شامل ہیں۔ متل نے بتایا کہ ان گرفتار شدگان افراد میں زیادہ تر افراد اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقاریر سے متاثر تھے۔