پونے، 21 اگست (آئی اے این ایس)۔ انڈین سوپرکراس ریسنگ لیگ نے اپنے سیزن 2 کی نیلامی سے قبل ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے رائیڈر ریٹینشن میکانزم متعارف کرا دیا ہے۔ یہ ہندوستانیموٹر اسپورٹس کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ فرنچائز ٹیموں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ گزشتہ سیزن کے محدود رائیڈرزکو برقرار رکھ سکیں، جس سے ٹیم بنانے اور نیلامی کی حکمت عملی میں نئی گہرائی پیدا ہوگی۔ بین الاقوامی سطح پرکھلاڑیوں کو برقرار رکھنا کئی بڑے کھیلوں کی لیگز میں رائج ہے۔ اب آئی ایس آر ایل نے یہ نظام ہندوستانی سوپرکراس میں شامل کرکے اپنی عالمی ساکھ کو مزید مضبوط کیا ہے۔ سیزن 2 کی نیلامی کے لیے 23 ممالک کے 155 رائیڈرز نے اندراج کیا ہے، اور اس میکانزم کے ذریعہ ٹیمیں اپنے اہم کھلاڑیوں کو برقرار رکھتے ہوئے نیلامی میں جارحانہ حکمت عملی اختیارکر سکیں گی۔