آئی ایم ایف کی ہدایت پر مزید 170 ارب کےٹیکس لگانا ہوں گے: وزیر خزانہ

   

اسلام آباد : پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہیکہ آئی ایم ایف کی جانب سے ہدایات پر ملک میں 170 ارب کے نئے ٹیکس نافذ کرنا پڑیں گے۔ محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے جائزے کے بعد 172 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے Intent of Letter جاری کرنے کے بعد اسٹاف لیول میٹنگ میں معاہدہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق اس میٹنگ کے بعد آئی ایم ایف ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرے گا۔وزیر خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی نہ لگانے کے مطالبے کو منظور کر دیا ہے۔