بنگلورو۔8اگست ( سیاست ڈاٹ کام) اسپیشل انوسٹیگیشن نے آج کئی کروڑ مالیتی آئی ایم اے گروپ اسکام تحقیقات کے ضمن میں کلیدی ملزم محمد منصور خان کے مکان کے سوئمنگ پول سے 303 کلوگرام سونے کی اینٹیں برآمد کیا ۔ منصور خان نے ملک سے فراری سے قبل ان اینٹوں کو اپنے سوئمنگ پول میں چھپا دیا تھا۔