وشاکھاپٹنم 29 مئی ( پی ٹی آئی ) کمانڈنگ آفیسر کمانڈر راجیش دیب ناتھ نے آئی این ایس کالنگا پر ایک میزائیل پارک بنانے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ایسٹرن نیول کمان وائس ایڈمیرل اتل کمار جین بھی موجود تھے ۔ اس پارک کو اگنی پرستھا کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ پارک تمام عہدیداروں ‘ ملاحوں اور سپورٹ اسٹاف (آئی این ایس کالنگا ) کے نام معنون رہیگا جنہوں نے یہاں کام کیا تھا ۔
آئی این ایس کالنگا پر دو میگاواٹ کا سولار پلانٹ کمیشن کیا گیا
اس دوران فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ایسٹرل کمان وائس ایڈمیرل اتل کمار جین نے آئی این ایس کالنگا پر دو میگاواٹ کے سولار پلانٹ کو کمیشن کیا ۔ یہ پلانٹ مرکز کی جانب سے 100 جی ڈبلیو سولار برقی 2022 تک تیار کرنے کے منصوبے کے تحت قائم کیا گیا ہے ۔مشرقی بحری بیڑہ میں یہ سب سے بڑا پلانٹ ہے اور یہ 25 سال تک کارآمد ہوسکتا ہے ۔
