کیف: اقوام متحدہ کے نگراں ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے ) اور چرنوبل اٹامک انرجی یونٹ کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔ یہ یوکرین میں روس کی نگرانی میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے تشویشناک ہے ۔ خلیج ٹائمس نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ناکارہ چرنوبل جوہری پلانٹ پر روسی فوج نے 24 فروری کو قبضہ کر لیا تھا۔ اس پلانٹ میں 1986 میں ہونے والے حادثے میں ریڈیوایکٹیو ریڈی ایشن پھیلنے سے یورپ میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ایجنسی نے کہا کہ روس کے قبضے کے بعد 200 سے زائد ٹیکنیکل اہلکار اور سیکورٹی اہلکار یونٹ میں 13 دنوں سے مسلسل کام کر رہے ہیں۔