تھروواننت پورم۔3 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) کیرالہ کے تھروواننت پورم میں میوزیم تھانہ کے نزدیک ہفتہ کی صبح سویرے ایک کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارد ی جس کی وجہ سے اس پر بیٹھے ایک سینئر صحافی کی موت ہوگئی۔بتایا جارہا ہے کہ کار آئی اے ایس کا افسر چلا رہا تھا جو نشہ کی حالت میں تھا۔ کار میں ایک خاتون بھی اس کے ساتھ بیٹھی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ملایلم روزنامہ ’سراج‘ کے بیورو سربراہ کے ایم بشیر (35) سڑک کنارے موٹر سائیکل کھڑی کرکے اس پر بیٹھے تھے کہ اسی دوران تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی۔ حادثہ میں بشیر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔چشم دیدوں نے بتایا کہ کار کو آئی اے ایس آفسر اور سروے محکمہ کے ڈائرکٹرشری رام وینکٹ رمن چلا رہے تھے حالانکہ افسر نے بتایا کہ کار ان کے ساتھ بیٹھی خاتون وفافروز چلا رہی تھی۔