احکام جاری ۔ کئی عہدیداروں کی موجودہ پوسٹنگ برقرار
حیدرآباد 22 جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں کئی آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کو ترقی دی گئی ہے جن میں کچل ضلع کلکٹرس بھی شامل ہیں۔ تاہم سبھی عہدیداروں کو ان کی موجودہ پوسٹنگس پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ ہینڈلوم و ٹیکسٹائیل سکریٹری شیلجہ رامیار ‘ سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم ‘ سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ کے صدر نشین و مینیجنگ ڈائرکٹر این سریدھر اور کمشنر امداد باہمی و رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائیٹیز ایم ویرا برہمیا کو ایچ اے جی اسکیل پر ترقی دی گئی ہے ۔ شیلجہ رامیار اور احمد ندیم کو پرنسپل سکریٹریز قرار دیا جائیگا ۔ اسی طرح نشہ بندی و اکسائز ڈائرکٹر سرفراز احمد ‘ میونسپل اڈمنسٹریشن ڈائرکٹر این ستیہ نارائنا ‘ جوائنٹ سکریٹری پروٹوکول ایس ارویندر سنگھ اور جوائنٹ سکریٹری ماحولیات و جنگلات ایم پرشانتی کو سلیکشن گریڈ اسکیل پر ترقی دی گئی ہے ۔ اروندر سنگھ اور ایم پرشانتی کو اڈیشنل سکریٹریز قرار دیا جائیگا ۔ محبوب آباد ضلع کلکٹر کے ششانک ‘ جی ایچ ایم سی اڈیشنل کمشنر شروتی اوجھا ‘ جنگاوں ضلع کلکٹر سی ایچ شیوالنگیا ‘ ڈائرکٹر یوتھ سروسیس وی وینکٹشورلو ‘ سنگاریڈی کلکٹر ایم ہنومنت راؤ ‘ رنگا ریڈی ضلع کلکٹر ڈی اموئے کمار ‘ سکریٹری سی سی ایل اے کے ہیماوتی ‘ ڈپٹی سکریٹری تعلیم ایم ہریتا کو جونئیر اڈمنسٹریٹیو گریڈ اسکیل پر ترقی دی گئی ۔ اڈویٹ کمار سنگھ جو مرکزی حکومت کے تحت تھے انہیں بھی اسی گریڈ پر ترقی دی گئی ہے ۔ دیگر عہدیداروں میں رضوان باشاہ شیخ ‘ انودیپ ڈوری شیٹی ‘ کے شری ہرشا ‘ ابھیلاشا ابھینو ‘ کمار دیپک ‘ آدرش سوربھی ‘ بی ہیمنت سہدیو راؤ اور تیجس نند لال پوار شامل ہیں۔ سینئر آئی پی ایس عہدیدار وجئے کمار ‘ وائی ناگی ریڈی ‘ دیویندر سنگھ چوہان اور سنجے کمار جین کو اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل رینک پر ترقی دی گئی ہے ۔ وجئے کمار کو ڈی جی پی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی جبکہ دوسرے تمام انہیں عہدوں پر برقرار رہیں گے ۔ ترون جوشی ‘ وی شیواکمار ‘ وی بی کملاسن ریڈی ‘ ایس چندرشیکھر ریڈی اور اے آر سرینواس کو آئی جی پی رینک پر ترقی دی گئی ہے۔ اسی طرح تفسیر اقبال کو ڈی آئی جی رینک پر ترقی دی گئی اور ڈی جی پی آفس رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔