آئی اے ایف کے چھ افسران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

   

بنگلورو :کرناٹک میں بنگلورو پولیس نے انڈین ائر فورس ٹیکنیکل کالج (اے ایف ٹی سی) کے ایک ٹرینی کیڈٹ کے پھندے کی حالت میں پائے جانے کے بعد مبینہ طور پر قتل کے الزام میں آئی اے ایف کے چھ افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق متوفی انکت جھا کے بھائی امن جھا کی شکایت پر ہفتہ کو گنگاما گوڈی پولیس اسٹیشن میں فضائیہ کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔