آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی ، ہند۔پاک کھلاڑیوں کو فائدہ

   

دبئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹسٹ درجہ بندی جاری کردی ہے۔ڈیبیو کرنے والے شریاس آئیر کی 105 اور 65 کے پلیئر آف دی میچ کی کوشش نے انہیں فہرست میں 74 ویں نمبر پر آنے میں مدد فراہم کی جبکہ اوپنر شبمن گل (چھ درجہ ترقی کر کے 66 ویں نمبر پر) اور ریدھیمان ساہا (9 درجے اوپر پہنچ کر 99 ویں) نے بھی نصف سنچریاں بنانے کے بعد قابل ذکر ترقی کی۔ بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا ہے ۔پاکستانی ٹیم کے اوپنر عابد علی 28 درجے ترقی بعد 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ٹسٹ درجہ بندی کے مطابق بیٹنگ میں انگلینڈ کے کپتان جوروٹ پہلے مقام پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 7ویں سے 8ویں نمبر پر آگئے۔ٹیم کے وکٹ کیپر بیسٹمین محمد رضوان 18 سے21 جبکہ اظہر علی21 سے 22 نمبر پر جبکہ فواد عالم کا ٹسٹ درجہ بندی میں 27 واں مقام ہوگیا ہے۔بولر شاہین شاہ آفریدی کی 3 درجے بہتری ہوئی ہے جس کے بعد وہ 5 ویں نمبر پر آگئے ہیں اور فاسٹ بولر حسن علی 16ویں سے 11ویں نمبر پر آگئے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا بولنگ درجہ بندی میں پہلا مقام برقرارہے۔