آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں کوہلی پہلے مقام پر اور پجارا کو تیسرا مقام

   

دبئی۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جدید رینکنگ میں ویراٹ کوہلی ٹسٹ بلے باز کی حیثیت سے پہلے مقام پر برقرار ہیں اور ان کے ساتھ کھلاڑی پجارا تیسرے مقام پر ہیں جبکہ سری لنکا کے غیرمعروف کھلاڑی کوسل پریرا ایک طویل چھلانگ لگاکر 58 ویں مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ کوہلی 992 ریٹنگ پوائنٹس اور دوسرے مقام پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن (897 پوائنٹس) حاصل کئے ہیں اور پجارا کو (881 پوائنٹس) کوہلی اور پجارا سے ہٹ کر کوئی اور ہندوستانی کھلاڑی اعلیٰ درجہ کے 10 کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔ بائیں ہاتھ کے کھلاڑی پریرا 15 ٹسٹوں کی بدولت 51 پوائنٹس حاصل کئے ہیں اور ان کے 153 رنز ناقابل تسخیر کی بدولت وہ سب سے بڑی دسویں وکٹ پارٹنرشپ کا مقام حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے وشنو فرنانڈو (ناٹ آؤٹ 6 رنز) کے ساتھ مل کر (78 رنز) جوڑے ہیں جس کے باعث 83 سالہ ریکارڈ کو انہوں نے توڑ ڈالا جو آسٹریلیا نے 1936ء میں مدراس کے خلاف بنایا تھا۔ آئی سی سی گیند بازوں رینکنگ میں آسٹریلیا کے تیز گیند باز پیاٹ کیومن نے کا کاگیسو ربادہ زیادہ کو بات دے کر پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ کیومن نے آسٹریلیا کی تاریخ میں دوسرے گیند باز ہیں جو یہ مقام حاصل کئے ہیں، اس سے قبل فروری 2006ء میں گلن ماک گریگ یہ مقام حاصل کرچکے تھے۔ گیند بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے جیمس انڈرسن اور ساؤتھ آفریقہ کے ربادا کے کیومین نے پیچھے چھوڑ کر پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ گیند بازوں کی لسٹ میں رویندر جڈیجہ (794 پوائنٹس) کے ساتھ پانچویں مقام پر ہیں اور یہ گیند باز آل راؤنڈر کی حیثیت سے تیسرے مقام پر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور شکیب الحسن دوسرے اور تیسرے مقام پر ہیں۔