دبئی۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے ایمریٹس ایلیٹ پینل میں دو نئے امپائروںکو شامل کر لیا ہے جن میں انگلینڈ کے مائیکل گف اور ویسٹ انڈیز کے جوئیل ولسن شامل ہیں۔ انہیں 2019-20 کے لئے پینل کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پینل کے 12امپائروں میں پاکستان کے علیم ڈار اور ورلڈ کپ فائنل کے امپائر سری لنکا کے کمار دھرما سینا بھی شامل ہیں۔ دھرماسیناکو فائنل میں انگلینڈ کو پانچ کے بجائے چھ رنز دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔ دھرما سینا نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا ہے، تاہم آئی سی سی نے ان کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ علاوہ ازیں ہندوستان کے ایس روی کو ایلیٹ پینل سے باہر کردیا گیا ہے۔