آئی فون کی بجائے صابن نکلا! انجینئر کو ایک لاکھ روپئے کا معاوضہ

,

   

٭ موہالی کنزیومر فورم نے ’اسناپ ڈیل‘ کے پائس فیشن بلو ڈارٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ اس سیول انجینئر کو ایک لاکھ روپئے بطور معاوضہ ادا کرے جس کی طرف سے آرڈر بک کروائے جانے کے بعد ایپل آئی فون 7 پلس کے بجائے پارسل میں چند صابن موصول ہوئے تھے۔ اس نے 4 مارچ 2017ء کو اسناپ ڈیل کے ذریعہ یہ آرڈر بک کروایا تھا اور 6 مارچ کو پارسل موصول ہوا۔ سیول انجینئر نے بڑی خوشی کے ساتھ پارسل کھولا اور اس وقت حیرت و صدمہ کی کوئی انتہا نہ رہی جب اس پارسل سے اس کے پسندیدہ آئی فون 7 پلس کے بجائے چند صابن برآمد ہوئے۔ سیول انجینئر نے الزام عائد کیا کہ وہ اسناپ ڈیل کو کئی مرتبہ ای ۔ میل کیا جس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ خود اس کا اکاؤنٹ بند کردیا گیا۔