حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( این ایس ایس) : تلنگانہ انفارمیشن ٹکنالوجی اسوسی ایشن (TITA) نے حکومت تلنگانہ کے تعاون و اشتراک سے ایک اور باوقار پراجکٹ ’روبوتھان ‘ کا اعلان کیا ہے ۔ حکومت تلنگانہ کے آئی ٹی اینڈ انڈسٹریز سکریٹری جیش رنجن نے پیر کو روبوتھان لوگو کا آغاز کیا ۔ ٹائٹا نے روبوتھان بوٹ کیمپس کے ذریعہ تلنگانہ کے تمام 33 اضلاع میں دس ہزار لوگوں کو آرٹیفیشیل انٹلی جینس کے بیکس اور روبوٹکس اسکل کی ٹریننگ فراہم کرنے کا نشانہ بنایا ہے ۔ گرانڈ فائنل ایونٹ Robothon2020 نیشنل سائنس ڈے کے موقع پر 28 فروری 2020کو منعقد کیا جائے گا ۔ جیش رنجن نے طلبہ بالخصوص دیہی تلنگانہ کے طلبہ سے روبوتھان میں حصہ لینے کی اپیل کی ۔ ٹائٹا گلوبل پریسیڈنٹ اور روبوتھان برانڈ اونر سندیپ کمار مکتھالہ نے کہا کہ 12 سال سے زیادہ عمر کے طلبہ bit.ly/robothon2020 کے ذریعہ رجسٹریشن کروا کے اس ایونٹ میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 6300368705 پر کال کیا جاسکتا ہے۔۔