آئی ٹی سیکٹر میں فروخت کے دباؤ سے شیئر بازار میں گراوٹ

   

ممبئی، 12 فروری (یو این آئی) انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے کی کمپنیوں میں جاری فروخت کے دباؤ کے باعث گھریلو شیئر بازار گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے ۔ بی ایس ای کا سینسیکس 558.72 پوائنٹس (0.66 فیصد) گر کر 83,674.92 کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 146.65 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 25,807.20 پوائنٹس پر رہا۔سینسیکس میں شامل چاروں بڑی آئی ٹی کمپنیوں ٹیک مہندرا، انفوسس، ٹی سی ایس اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے حصص میں پانچ سے چھ فیصد کی قریب گراوٹ درج کی گئی۔ اس کے علاوہ مہندرا اینڈ مہندرا اور ہندوستان یونی لیور کے حصص بھی دو فیصد سے زائد کمی رہی۔ ریلائنس انڈسٹریز میں ایک فیصد سے زائد کی گراوٹ رہی۔ ایٹرنل، ایچ ڈی ایف سی بینک، انڈیگو، کوٹک مہندرا بینک، اڈانی پورٹس، ماروتی سوزوکی اور ایکسس بینک کے حصص بھی سرخ نشان (منفی) میں بند ہوئے ۔