نئی دہلی: محکمہ مواسلات نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اس شعبہ سے جڑی کمپنیوں کیلئے قواعد میں مزید تبدیلی کرتے ہوئے ان کے ملازمین کو 31 ڈسمبر تک گھروں سے کام کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ یہ اقدام عالمی وبا کوروناوائرس کے سبب ہے۔ قبل ازیں نرمی سے متعلق جاری کردہ حکمنامہ 31 جولائی کو ختم ہورہا ہے۔ وپرو چیرمین رشاد پریم جی نے اس اقدام پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے آئی ٹی کمپنیوں کو کافی مدد ملے گی اور وہ عالمی مسابقت جھیل پائیں گے۔