آئی پی ایس افسر شیودھر ریڈی کو پریسیڈنٹ پولیس میڈل

   

حیدرآباد ۔ /26 جنوری (سیاست نیوز) ریاست کے سینئر آئی پی ایس عہدیدار بی شیودھر ریڈی کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک کے باوقار پریسیڈنٹ پولیس مڈل کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ 1994 ء آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے مسٹر شیودھر ریڈی کا تعلق شہر حیدرآباد سے ہے اور انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی سے لاء کی ڈگری حاصل کی تھی ۔ تشکیل تلنگانہ کے بعد شیودھر ریڈی ریاست کے پہلے انٹلیجنس سربراہ تھے اور انہوں نے کئی اہم آپریشنس انجام دیئے ۔ وہ ضلع نلگنڈہ میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے علاوہ انسداد نکسلائیٹ فورس اسپیشل انٹلیجنس برانچ میں ڈی آئی جی اور پولیس کمشنر وشاکھاپٹنم کے علاوہ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں ۔ شیودھر ریڈی نے ڈائرکٹر اینٹی کرپشن بیورو کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں ۔